صحت سے متعلق افواہیں ،ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری  کردی گئی

صحت سے متعلق افواہیں ،ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری  کردی گئی

(ویب ڈیسک ) ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کی خراب صحت کی افواہیں  میڈیا سے زیر گردش ہیں۔تاہم اب ایرانی میڈیا کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں انہیں کچھ افراد کو لیکچر دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ  سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی بتایا گیا ہے کہ یہ کہاں کی ویڈیو ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایرانی  سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کی خراب صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش تھیں۔

Watch Live Public News