ٹرمپ ٹیرف کا ردعمل: برطانوی کارسازکمپنی جیگوار لینڈروور نےامریکا ترسیل روک دی

ٹرمپ ٹیرف کا ردعمل: برطانوی کارسازکمپنی جیگوار لینڈروور نےامریکا ترسیل روک دی
کیپشن: ٹرمپ ٹیرف کا ردعمل: برطانوی کارسازکمپنی جیگوار لینڈروور نےامریکا ترسیل روک دی

ویب ڈیسک: امریکی صدر کی جانب سے برطانیہ پرتجارتی ٹیرف عائد کرنے کے بعد مشہور کارساز کمپنی جیگوار لینڈ روور نے گاڑیوں کی امریکا ترسیل پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ کے بعد عالمی سطح پر تجارتی جنگ شروع ہوچکی ہے اور بڑی بڑی اسٹاک مارکیٹیں ہل کر رہ گئی ہیں۔ اسی طرح آٹو موٹو انڈسٹری بھی ٹیرف کے اثرات سے متاثر ہوئی ہے۔ 

امریکی صدر نے ملک میں درآمد کی جانے والی تمام غیر ملکی کاروں پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے، یہ اقدام جمعرات سے نافذ العمل ہوا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ وہ 3 مئی کے بعد کچھ آٹو پارٹس پر ٹیرف لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان جیگوار لینڈ روور نے ایک ای میل کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ کے بعد اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ نئی تجارتی شرائط طے کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ اس حوالے سے رواں ماہ ایک قلیل مدتی منصوبے کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا اور یہ تب تک رہے گا جب تک ہم اپنی طویل مدتی پالیسی وضح نہیں کرلیتے۔ 

یاد رہے کہ جیگوار لینڈ روور برطانیہ کی سب سے بڑی کارساز کمپنیوں میں سے ایک ہے اور وہ امریکا کو اپنے لگژری برانڈز کیلئے ایک اہم مارکیٹ قرار دیتے ہیں۔ 

امید کی جارہی ہے کہ ٹرمپ ٹیرف کے بعد تجارتی جنگ کا اثر کارانڈسٹری پر سب سے زیادہ ہوگا۔ اس سے قبل آٹو ٹیرف کے نفاذ کے موقع پر کارساز کمپنیاں قیمتوں میں اضافے، درآمدی فیسیں بڑھانے، پیداوار روکنے اور ڈاؤن سائزنگ کے آپشنز کا اعلان کرچکی ہیں۔ 

برطانوی وزیراعظم کا بیان:

برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ٹرمپ کے محصولات پر بہت جلد رد عمل ظاہر کرے گی اور ممکنہ امریکی تجارتی معاہدے پر حملہ کرنے کے لیے بات چیت کرے گی۔

کاروں کی برآمدات پر 25% ٹیرف کے ساتھ ساتھ اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ، U.K ان بہت سے ممالک میں شامل تھا جنہیں اس ہفتے 10% بیس لائن درآمدی ڈیوٹی کا سامنا کرنا پڑا۔

Watch Live Public News