امریکا، ایران کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

امریکا، ایران کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا
کیپشن: امریکا، ایران کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کمی کے بعد 89.45 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 56 سینٹ، یا 0.66 فیصد، کمی کے بعد 83.90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باوجود تیل بردار جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت جاری رہنے سے سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آئی، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ برینٹ خام تیل 7.91 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں 6.56 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق تازہ کمی اس اضافے کے بعد سامنے آئی ہے، جب منگل کو جنگی کشیدگی میں مختصر وقفے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Watch Live Public News