فیصل آباد: مسافر بس اور رکشہ میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 12افراد جاں بحق

فیصل آباد: مسافر بس اور رکشہ میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 12افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) فیصل آباد میں   مسافر بس اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں   8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  جڑانوالہ لاہور روڈ پر مسافر بس اور رکشہ میں تصادم ہوا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 14  سالہ مسکان ، 15 سالہ ایمان ، 12 سالہ فیضان  اور دس سالہ نعمان،  12 سالہ حمزہ ، 14 سالہ علی زین ، 35 سالہ شازیہ ، 15 سالہ حمیرا ، 18 سالہ آمنہ ، 26 سالہ ساجد اور 35 سالہ ممتاز بی بی شامل ہیں،  حادثے میں متعدد  زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ، زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

قبل ازیں اطلاعات کے مطابق پانچ افراد موقع پر  جبکہ تین افراد اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو ئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق  بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد رکشہ بس کے نیچے آگیا۔

دوسری جانب  سرگودھا  کے علاقے کوٹ مومن میں تیز رفتار گاڑی  نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ گاڑی کی ٹکر سے تین نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ  ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

 ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھابڑہ منتقل کر دیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دکھ و رنج کا اظہار: 

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جڑانوالہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے   سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف  نے  زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Watch Live Public News