ایرانی عہدیدار کی جنگ ختم کرنے کا منصوبہ ملنے کی تصدیق

ایرانی عہدیدار کی جنگ ختم کرنے کا منصوبہ ملنے کی تصدیق
کیپشن: ایرانی عہدیدار کی جنگ ختم کرنے کا منصوبہ ملنے کی تصدیق

ویب ڈیسک: پاکستان کی مشرق وسطی میں جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز، ایرانی عہدیدار نے جنگ ختم کرنے کا منصوبہ ملنے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے جنگ ختم کرنے کا منصوبہ ملا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے اس دو مرحلوں پر مشتمل منصوبے میں پہلے فوری جنگ بندی اور بعد ازاں مستقل معاہدہ شامل ہے۔ تجویز میں جنگ بندی کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب، پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ بندی فریم ورک سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی یا 15 نکاتی مجوزہ فریم ورک سے متعلق مختلف رپورٹس زیر گردش ہیں، تاہم پاکستان ان مخصوص خبروں پر تبصرہ نہیں کرتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف اصولی طور پر خطے میں امن کے قیام، سفارتی حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں پر مبنی ہے، اور اس سلسلے میں اقدامات جاری ہیں۔

Watch Live Public News