ویب ڈیسک: پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان دوطرفہ انسدادِ دہشت گردی مشق Thunder-II کا آغاز 6 اپریل 2026 کو اسپیشل آپریشنز اسکول، چیراٹ، پاکستان میں ہوا۔
اس دو ہفتوں پر محیط مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصری آرمی کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں چیف گیسٹ کے طور پر کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چیراٹ نے شرکت کی۔
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا اور دونوں دوست ممالک کے طویل مدتی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ شرکاء کو انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔