بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو کتنے معاوضے کی پیشکش کی گئی؟

بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو کتنے معاوضے کی پیشکش کی گئی؟
لاہور: (ویب ڈیسک )بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ریٹینر شپ فیس کی پیشکش کی گئی ہے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمت ٹاپ کرکٹرز کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ریٹینرشپ فیس کی پیشکش کی گئی ہے۔ سابقہ کنٹریکٹ کے تحت ریڈ بال پلیئرز کا ماہانہ معاوضہ ساڑھے 10 لاکھ اور وائٹ بال کا ساڑھے 9 لاکھ روپے دیا جاتا تھا تاہم اب چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کھلاڑیوں کے لیے تنخواہوں میں اچھے خاصے اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کنٹریکٹ میں فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38ہزار 530، ون ڈے انٹرنیشنل 5 لاکھ 15 ہزار 696 جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل فیس 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے تھی جو کہ تمام کیٹیگریز کے پلیئرز کو یکساں ملتی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔