پیرس اولمپکس: وزیر اعظم کی ارشد ندیم کو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: وزیر اعظم کی ارشد ندیم کو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے   فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  ہے کہ  آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے۔

وزیراعظم نے اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعا  اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ   جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں،آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  مارچ 2024 میں وزیراعظم ہاؤس میں ارشد ندیم سے ملاقات کر کے دلی خوشی ہوئی ، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اسے مزید نکھارنے کی ضرورت ہے ، حکومت پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ ارشدندیم اولپمک گیمز جیولن مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔

گروپ بی میں 16 کھلاڑیوں کےدرمیان کوالیفائی کرنے کا مقابلہ ہوا پہلی تھرو بھارت کے نیرج چوپڑا نے کی  ، نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 89.34 میٹر کی پھینک کر   سیزن کی  بہترین تھرو پھینکی۔ اسی طرح پانچویں نمبر پر ارشد ندیم کی باری تھی،   ارشد ندیم نے بھی پہلی ہی تھرو میں اولمپکس مینز جیولن تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔  ارشدندیم کی بھی یہ سیزن کی بہترین تھرو ہے۔

خیال رہے کہ  پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ 8 اگست کو  بھارتی جویلین تھرو نیرج چوپڑا کیساتھ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پر شروع ہو گا۔

Watch Live Public News