ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ملک کی بیورو کریسی بارے بڑا انکشاف، کہا وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ آدھی سے زیادہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہےہیں۔

ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ 4 ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے۔ وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گذار رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان تو انکا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں۔ نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلیت کر رہی ہے۔