پاکستان کا آئی ایم ایف کی 5 میں سے صرف 2 شرائط پوری کرنے کا انکشاف

پاکستان کا آئی ایم ایف کی 5 میں سے صرف 2 شرائط پوری کرنے کا انکشاف
کیپشن: پاکستان کا آئی ایم ایف کی 5 میں سے صرف 2 شرائط پوری کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان کا آئی ایم ایف کی پانچ میں سے صرف 2 شرائط پوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ مالی شرائط میں سے صرف دو پوری کیں۔ آئی ایم ایف کی تین شرائط پوری نہ ہو سکیں۔

چاروں صوبوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران نقد اضافی رقم 1.2 ٹریلین ڈالر پیدا کرنے کی شرط کی خلاف ورزی کی۔

وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 12.3 ٹریلین روپے کی وصولیوں اور تاجر دوست اسکیم کے تحت خوردہ فروشوں سے 50 ارب روپے جمع کرنے کی شرائط پوری نہیں کیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سب سے اہم 2.4 ٹریلین روپے کا بنیادی بجٹ سرپلس رکھنے کی شرط پوری کر دی گئی۔ چاروں صوبوں کی جانب سے مجموعی محصولات کی شرط بھی پوری ہو گئی۔

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجراء کے لیے مذاکرات اگلے ماہ متوقع ہیں۔ آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت تقریباً 50 شرائط رکھیں۔

ان میں سے کچھ شرائط کو سہ ماہی اور سالانہ بنیادوں پر مانیٹر کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News