ویب ڈیسک: برطانوی حکومت نے بین الاقوامی اسکالر شپ پروگرام "شیوننگ" کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبا کو مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔
برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں منگل، 5 اگست سے 7 اکتوبر، 2025 تک جمع کروائی جا سکتی ہے۔
اس اسکالرشپس کی مدد میں طلبا کو ٹیوشن فیس ، ویزہ ، رہائش اور ماہانہ الاونس فراہم کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمشز جین میرٹ کے مطابق یہ پروگرام مستقبل کے لیڈرز کیلئے لانچ پیڈ ہے۔
واضح رہے کہ شیوننگ اسکالرشپس دنیا بھر میں نوجوان قیادت کو فروغ دینے کیلئے برطانوی حکومت کا حسن اقدام سمجھا جاتا ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ کار
شیوننگ اسکالرشپس کیلئے تمام درخواستیں صرف آن لائن سسٹم کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں ، جس کیلئے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔
اسکالرشپس کی اہلیت کے معیار کو پورا کرنا ہوگا۔ امیدوار کو ایک موثر اور قائل کرنے والی درخواست لکھنے کی صلاحیت آتی ہو۔ اس کے علاوہ اُس کے پاس فعال ای میل ایڈریس اور فون نمبر ہو اور آن لائن درخواست کے نظام کیلئے منفرد رسائی کوڈ ہو جو ہر مرحلے پر اس کی ضرورت ہوگی۔
درخواست کے مختلف مراحل کے شیڈول پر نظر رکھنے کیلئے امیدوار کو سرکاری شیوننگ ویب سائٹ کو بک مارک کرنا ہوگا۔