انتظار کی گھڑیاں ختم! اب لاہور میں چلے گی جدید ترین ایس آر ٹی

انتظار کی گھڑیاں ختم! اب لاہور میں چلے گی جدید ترین ایس آر ٹی
کیپشن: انتظار کی گھڑیاں ختم! اب لاہور میں چلے گی جدید ترین ایس آر ٹی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں تجرباتی سفر کیا۔

وزیراعلیٰ نے "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ"میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ انہوں نے ایس آر ٹی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

مریم نواز نے ایس آر ٹی کے روڈ ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ اور عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام ایس آر ٹی دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

خیال رہے کہ سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ ترکیہ، چین، ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔ جس میں تین بوگیاں لگائی گئی ہیں جبکہ چار کی گنجائش ہے۔

نورنکو انٹر نیشنل کی جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔ پہلی مکمل ای ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" ایک دفعہ چارج کے بعد 40 کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہے۔ اس میں ائیر کنڈیشنڈ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ٹریفک میں بہتر ی آئے گی۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کیلئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے۔ ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری آرہی ہے۔

Watch Live Public News