کل لوگوں نے باہر نکل کر ثابت کیا کہ وہ عمران خان سے پیار کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

کل لوگوں نے باہر نکل کر ثابت کیا کہ وہ عمران خان سے پیار کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر
کیپشن: کل لوگوں نے باہر نکل کر ثابت کیا کہ وہ عمران خان سے پیار کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لوگوں نے کل باہر نکل کر ثابت کیا کہ وہ عمران خان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ کل ملک بھر میں گرفتاریاں کی گئیں، ارکان پارلیمنٹ کو باہر نکلنے سے روکنے کیلئے مرکزی گیٹ بند کر دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کل حرمین شریفین سے لیکر دنیا کے ہر کونے میں بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو سو مقدمات بنائے اور آج اُن کو جیل میں گئے دوسال ہوگئے ہیں۔ ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا۔ ہماری انتخابی دستاویزات چھینی گئیں۔ پہلے دوبارہ گنتی میں ہماری نشستیں چھینی گئیں۔ عوام نے پھر بھی ہمیں کامیاب کیا۔ جب ہم کامیاب ہوگئے تو اب عدالتوں کے ذریعے سیٹی چھینی جارہی ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار تین اپوزیشن لیڈرز نااہل قرار دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ہمارے ارکان کو نااہل کیا۔ ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نومئی واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ہم آئندہ بھی نو مئی جیسے واقعات نہ ہونے کا موقف رکھتے ہیں۔ نو مئی کی آڑ میں کب تک اس ایوان کو خالی کئے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Watch Live Public News