دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی، اُن کو اب دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کیلئے پاکستان کی شہرت سے دستبردار نہیں ہونا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے آج قومی اسمبلی میں پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔ جسے مزید کارروائی کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

شہریت ترمیمی بل کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو شہریت کا حق واپس دلانا اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔ طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کے ایسے ممالک کے ساتھ معاہدے طے پا چکے ہیں جہاں دوہری شہریت تسلیم کی جاتی ہے۔ اس لیے یہ قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شہریت کے حقوق سے محروم ہونے سے بچایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے اجرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کے بجائے تمام قانونی معاملات پارلیمان میں طے کیا جانے چاہیے۔

Watch Live Public News