پاکستان اور ترکیہ کی بحری اسپیشل فورسز کی پہلی  دوطرفہ مشترکہ مشق کا انعقاد

پاکستان اور ترکیہ کی بحری اسپیشل فورسز کی پہلی  دوطرفہ مشترکہ مشق کا انعقاد

(ویب ڈیسک ) کراچی میں پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشترکہ مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  اس مشق میں سمندر اور خشکی دونوں محاذوں پر مختلف جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جن میں شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں، ہتھیاروں کی فائرنگ اور مختلف جنگی منظرناموں پر مبنی آپریشنز شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  مشترکہ مشق کا بنیادی مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری، حکمتِ عملی کو مؤثر بنانا  تھا

آئی ایس پی آر کے مطابق  یہ مشق نہ صرف دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

Watch Live Public News