(ویب ڈیسک ) پاکستانی سفیر ڈاکٹر فریال لغاری نے خطاب میں علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی انضمام اور تجارتی سہولت کاری میں پاکستان کے فعال کردار پر روشنی ڈالی۔
پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے محترمہ ڈاکٹر فریال لغاری نے تیسری اقوام متحدہ کانفرنس برائے لینڈ لاکڈ ترقی پذیر ممالک (LLDC3) سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر فریال لغاری ترکمانستان کے شہر آوازہ میں 5 سے 8 اگست تک جاری اس اہم عالمی کانفرنس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔دنیا بھر کے 100 سے زائد رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر فریال لغاری نے اُن چیلنجز کو اجاگر کیا جن کا سامنا زمینی حدود سے محروم ترقی پذیر ممالک کو ہے۔ انہوں نے علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی انضمام اور تجارتی سہولت کاری میں پاکستان کے فعال کردار پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر فریال لغاری نے پاکستان کی جانب سے 2024 سے 2034 کے لیے "آوازہ پروگرام آف ایکشن برائے LLDCs" کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔