سرکاری دفاتر میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، وزیر اعظم کا سخت نوٹس

سرکاری دفاتر میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، وزیر اعظم کا سخت نوٹس

(ویب ڈیسک ) دفاتر میں غیر حاضری اور تاخیر پر وزیر اعظم شہباز شریف  نے اظہار برہمی کیا۔

سرکاری دفاتر میں تاخیر برداشت نہیں ہو گی  ، وزیرِ اعظم نے وقت کی خلاف ورزی پر سخت  نوٹس لے لیا۔دفاتر میں وقت کی پابندی یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم  نے  واضح ہدایت  دیدی۔

دفاتر میں غیر حاضری اور تاخیر پر وزیرِ اعظم نے اظہارِ برہمی کیا اور وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور خودمختار اداروں میں وقت کی خلاف ورزی پر سخت ہدایات جاری کیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ  تمام افسران و عملہ سرکاری اوقات کار کی مکمل پابندی کریں، وفاقی سیکرٹریز اور ادارہ سربراہان خود وقت کی پابندی میں مثال قائم کریں۔

سیکریٹری کابینہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ  جاری کردیا گیا۔

Watch Live Public News