پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،07 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،07 دسمبر 2021
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سری لنکن منیجرکو بچانےکی کوشش کرنیوالے ملازم ملک عدنان کو وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے لیے بلا لیا۔ ملک عدنان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء کیلئے دریا زندگی کا بڑا سورس ہیں۔ دریاوں کو آلودگی سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کا بڑا اہم ایشو ہے لیکن افسوس کہ اس پر سابقہ حکومتوں نے توجہ نہیں دی پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی۔ پی آئی اے نے سعودی عرب میں سفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازیں حاصل کرلیں حوا کی بیٹیاں غیرت کے نام پر سماج کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ کاروکاری کے الزام پر شوہر نے بیوی اور 3 بیٹیوں سمیت 4 خواتین کو قتل 1 کو زخمی کردیا

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔