ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بیماری کی وجہ سے طویل چھٹی پر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے چھٹی پر جانے کی وجہ سے ہائیکورٹ بنچز میں اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سنگل بنچ ختم کر دیا گیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا جسٹس بابر ستار کے ساتھ اسپیشل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ بحال کردیا گیا۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق جہانگیری کا فوجداری کیسز کا اسپیشل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا ٹیکس کیسز کے لئے اسپیشل بنچ ہو گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آٹھ دسمبر سے نیا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے روسٹر کے مطابق آٹھ سنگل بنچز، ایک اسپیشل ڈویژن بنچز چار ڈویژن بنچز ہوں گے۔ چیف جسٹس نے آٹھ دسمبر سے تاحکم ثانی روسٹر کی منظوری دے دی۔