ویب ڈیسک: پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر) کے داخلوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، طلبہ 12 دسمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ داخلے 13 دسمبر سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے۔
بورڈ کی جانب سے یہ نوٹی فکیشن 5 دسمبر کو جاری ہوا، جس میں داخلوں کی تاریخیں 1 دسمبر سے 12 دسمبر مقرر کی گئی ہیں،نوٹی فکیشن کے تاخیر سے جاری ہونے کی وجہ سے 6 روز گزر چکے ہیں، اس لئے طلبہ کے پاس سنگل فیس کے ساتھ داخلے جمع کرانے کے لیے صرف چھ دن رہ گئے ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر بینک چھٹیوں کو نکال دیا جائے تو طلبہ کے پاس فارم جمع کرانے کے لیے صرف چار ورکنگ ڈیز بچتے ہیں، جو بہت کم ہیں۔
اساتذہ اور والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کم وقت کی وجہ سے کئی طلبہ داخلہ جمع کرانے سے محروم رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈز کو چاہیے کہ’داخلہ تاریخ میں مزید توسیع کریں، بینک میں فارم جمع کرانے کا عمل آسان بنائیں، طلبہ کو بہتر آگاہی فراہم کریں
طلبہ کے لیے اہم ہدایات
فارم آن لائن سسٹم کے ذریعے بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں،مطلوبہ دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں۔