یونان کشتی حادثہ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت2ملزمان گرفتار

یونان کشتی حادثہ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت2ملزمان گرفتار
کیپشن: یونان کشتی حادثہ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت2ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔   یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عنصر محمود اور محمد اویس شامل ہیں۔ ملزم عنصر محمود کو ناروال جبکہ ملزم محمد اویس کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیاہے۔ ملزم عنصر محمود یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا حصہ ہے۔اس سے قبل بھی گینگ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے۔ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں رکھا۔ ملزمان نے بعد ازاں متاثرہ کو زبردستی کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

کشتی حادثے میں متاثرہ احسن علی کی موت واقع ہوئی۔ متاثرہ احسن علی کا تعلق جلال پور جٹاں سے ہےجبکہ ملزم محمد اویس نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزم نے مجموعی طور پر 51 لاکھ 37 ہزار روپے بٹورے۔ملزم شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق4پاکستانیوں کی لاشیں پہنچ گئیں:

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچادی گئیں۔لاشوں کو پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اس موقع پر ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دو میتوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا تعلق شیخورپورہ سے ہے۔محمد ارسلان, علی سجاد، حامد شبیر،  اقبال وقاص کی میتیں جدہ سے پاکستان لائی گئیں۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل پر میتیں وصول کیں۔

جعلی دستاویزات پربیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار:

ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور  ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےجعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار مسافر کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جارہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک نے ہدایت جاری کی کہ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-  

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں۔ 

Watch Live Public News