مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات 

مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات 
کیپشن: مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات 

ویب ڈیسک: مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔فریقین نے مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسیع اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

Watch Live Public News