(ویب ڈیسک ) رانا ثنا اللہ گھر حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما ؤں پر فردجرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔ اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشت گردی کی جانب سے عمر ایوب ، شبلی فراز ، کنول شوذب اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔