مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو لوگ یوم سیاہ پر نکلیں گے :شیخ وقاص اکرم

مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو لوگ یوم سیاہ پر نکلیں گے :شیخ وقاص اکرم

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہاپشاور:چیف الیکشن کمشنر کی مدت چوبیس جنوری کو ختم ہوچکی، مگر ابھی تک عمر ایوب اور شبلی فراز کے نئے کمشنر کے لئے لکھے خطوط پر وفاقی حکومت خاموش ہے، الیکشن کمشن ایک آئینی ادارہ ہے، موجودہ الیکشن کمشن سے ہمیں ہمیشہ تکلیف ہوئی ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن کمشن نے انجئیرڈ الیکشن کروائے، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے سمیت ایک لمبی فہرست ہے،فارم 47 میں سہولت کاری، مخصوص نشستوں اور پی ٹی آئی کو سینٹ نشستوں سے محرومی مجرمانہ فعل ہے، سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر راجہ  کے خلاف شکایت جمع کرادی ہے ،شکایت عمر ایوب خان نے جمع کرائی ،شکایت میں ایک طویل فہرست دی ہے ۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس میں بانی چیئرمین کی نااہلی،مخصوص نشستیں نہ دینا اور دیگر پارٹیوں کو دینا شامل ہے، الیکشن کمشن کی جانب سے بلے کا نشان چھینا گیا  اور اس سے ملتے جلتے نشان دیگر اُمیدواروں کو دینا،پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد قراردینا،سپریم کورٹ میں الیکشن کمشن کا پارٹی بننا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پری پول ریگنگ میں بھی ملوث رہے،نئے ووٹروں کا اندراج دور دراز علاقوں میں کروانا ۔

پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا جسےعدالتوں نے اسے درست قرار دیا ،بانی چیئرمین کی تصاویر پوسٹر اور پینا فلیکس پر چھاپنے والے چھاپہ خانوں کو بند کرنا ،امیدواروں کی رابطہ مہم میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ،ہمارے تجویز اور تائید کنندہ کو اٹھایا گیا اور سکروٹنی کے بعد پریزائیڈنگ افسران کو خط لکھا گیا،شکایت میں پوسٹ الیکشن ریگنگ کی گئی 

پولنگ ایجنٹوں کو نکالا گیا اور بکسے غائب کئے گئے ۔

مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کونسل کے اگلے اجلاس میں ہماری دائر کردہ  شکایت کو دیکھا جائے ،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ہٹایا جائے جو کہ تمام چیزوں کے زمہ دار ہیں،آٹھ فروری کے یوم سیاہ سے قبل پنجاب اور  بلوچستان میں کریک ڈائون شروع کردیا ہے ،ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں کہ تمام تر اقدامات کے باوجود یہ ڈٹے ہوئے ہیں،صوابی میں تمام کےپی کے لوگ آئیں گے، مینار پاکستان میں جلسے کی  اجازت نہ ملی تو ہر حلقے میں لوگ یوم سیاہ پر نکلیں گے ۔

ابھی بھی ہزاروں نوجوان پنجاب کی جیلوں میں بند  ہیں،خیبرپختونخوا کے ساڑھے تین سو کارکنوں کو راولپنڈی سے ضمانت ملی تو ان کو دیگر ضلعوں میں مقدمات قائم کردیے،پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ پختونخوا کے ان بچوں کے خلاف ظلم بند کیا جائے،آئی جی پنجاب سے کہتا ہوں کہ ظلم بند کردیں اور چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں۔

Watch Live Public News