عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش
کیپشن: عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

ویب ڈیسک: اڈیالا جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کر دی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل، جماعت علی شاہ نے عدالت میں پیش ہو کر بانیٔ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان پرزن رولز کے تحت بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے اور انہیں جیل قوانین کے مطابق مکمل میڈیکل سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ آج عدالت نے اڈیالا جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پمز اسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بانن پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی پر اثر پڑا تھا، جس پر سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور پھر انہیں ڈسچارج کر دیا۔

Watch Live Public News