روسی ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ ماسکو میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی 

روسی ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ ماسکو میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی 

(ویب ڈیسک)روسی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے  جی آر یو کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ولادی میر الیکسیف کو ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔

تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے   ولادی میر الیکسیف پر متعدد گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ولادی میر الیکسیف کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

روسی حکام کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل الیکسیف اپنے عہدے کے باعث یوکرین جنگ سے متعلق اہم فیصلوں میں براہِ راست کردار ادا کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ 64 سالہ ولادی میر الیکسیف کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے ’ہیرو آف رشیا‘ کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ امریکا نے الیکسیف پر 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی سائبر مداخلت کے الزام میں پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حملے کا الزام یوکرین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔تاہم اس واقعے پر یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News