(ویب ڈیسک) بی سی سی آئی کی جانب سے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کے گھٹنے کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو نے کی تصدیق کردی گئی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ہرشیت رانا جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے، ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ٹورنامنٹ کیلئے فٹ قرار نہیں دیا۔
بی سی سی آئی نے بتایا کہ ہرشیت رانا کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز کل سے ہوگا اور 8 مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔