زیر تحویل ملزمان پر تشدد، ہلاکتوں کو روکنے کیلئے “اینٹی ٹارچر یونٹ “ تشکیل 

زیر تحویل ملزمان پر تشدد، ہلاکتوں کو روکنے کیلئے “اینٹی ٹارچر یونٹ “ تشکیل 

(ویب ڈیسک ) ایف آئی اے نے انسانی حقوق کمیشن کی سفارشات پر “ اینٹی ٹارچر یونٹ “ تشکیل دے دیا ۔

زیر تحویل ملزمان پر تشدد اور دوران تفتیش ہلاکتوں کو روکنے کیلئے ایف آئی اے نے انسانی حقوق کمیشن کی سفارشات پر “ اینٹی ٹارچر یونٹ “ تشکیل دے دیا ۔ 17ویں سکیل کا آفیسر اینٹی ٹارچر یونٹ کا سربراہ ہو گا ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی کرپشن میں گرفتار ملزم کو صرف 15 دن کے جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کی جا سکے گی ، زیر تفتیش ملزم کو مزید تفتیش کے لیے صرف پانچ دن مزید ملے گے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  تفتیش کے دن بڑھانے کا اختیار سرکل انچارج کے پاس ہو گا ۔ کسی بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر اسے 24 گھنٹے میں اطلاع دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ پبلک فگر سمیت اہم افراد کی گرفتاری کو بھی پبلک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   ایف آئی اے زیر تفتیش ملزمان کا ماہانہ ڈیٹا شئیر کرنے کا پابند ہو گا ۔ ماہانہ ڈیٹا خصوصی پرفارمہ کے ذریعے جاری کیا جائے گا جس میں ملزم کی صحت اور حالت کا بھی بتایا جائے گا ۔

ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے تمام زونز کو خصوصی ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا۔

Watch Live Public News