26 ویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدور، سینئر وکلاء کا کھلا خط

26 ویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدور، سینئر وکلاء کا کھلا خط

(ویب ڈیسک ) 53 سینئر وکلاء نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رؤف عطا کو خط لکھ دیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور و سئینر وکلاء کا کھلا خط، 53 سینئر وکلاء نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رؤف عطا کو خط لکھ دیا۔ خط میں چھبیسویں آئینی ترمیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خط میں   وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ بار کی 26ویں ترمیم کی حمایت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل ایک فل کورٹ 26ویں ترمیم کے خلاف زیر التوا چیلنجز کو سنے اور فیصلہ کرے۔

خط منیر اے ملک،حامد خان ،علی احمد کرد،عابد زبیری،سلمان منصور اور عبداللہ کنگرانی سمیت دیگر کی جانب سے لکھا گیا۔

Watch Live Public News