زیادتی کے بعد بچی کو ڈرم میں بند کرنے والا ملزم گرفتار 

 زیادتی کے بعد بچی کو ڈرم میں بند کرنے والا ملزم گرفتار 
کیپشن:  زیادتی کے بعد بچی کو ڈرم میں بند کرنے والا ملزم گرفتار 

ویب ڈیسک: کوٹ لکھپت پولیس نے 7 سالہ بچی عالیہ سے زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم رفیق کی کریم پارک کوٹ لکھپت میں کباڑ کی دوکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بچی کباڑ کی دوکان پر سوکھی روٹیاں فروخت کرنے آئی توملزم نے ورغلا کر زیادتی کی۔ بچی کی تلاش میں اس کےچچا دوکان پر آیا توملزم نے بچی کو دھمکا کر ڈرم میں بند کردیا۔ 

بچی کے اونچا رونے پر چچا نے ڈرم سے بچی کو نکالا اور واقعہ کے متعلق دریافت کیا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کریم پارک رشتہ دار کے گھر سے ٹریس کرکے گرفتار کیاگیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

Watch Live Public News