ویب ڈیسک: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 نمبر سٹاپ سے قمار باز گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق والد کی درخواست پر ملزم کو ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ ملزم بدوکی گاؤں کا رہائشی ہے اور گھر سے والد کے پیسے چورا کر فرار تھا۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ آئن لائن ایپلیکیشن بیٹ پرو پر جواء کھیلتا تھااور جوئے کی لت کے باعث چوری کی۔ ملزم کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی ہے جس سے دولاکھ اڑتیس ہزار 500 روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔