پی آئی اے کا بین الاقوامی ، اندرونی ملک فضائی آپریشنز میں پڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان

پی آئی اے کا بین الاقوامی ، اندرونی ملک فضائی آپریشنز میں پڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان

(ویب ڈیسک )  پی آئی اے  نے بین الاقوامی اور اندرون ملک  فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کویت، بحرین ، دوحہ ، سمیت  دمام اور جدہ  کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں آپریشن میں شامل کر لی ہیں۔  اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک کو وسعت دی ہے ۔

ترجمان کے مطابق کراچی سے پشاور کے لئے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی،   پی آئی اے نے لاہور سے کویت کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25 جنوری سے بحال کر دی ہے ۔ لاہور  سے دمام کے لئے نئی ہفتہ وار دو   پروازیں 22 جنوری سے اڑان بھریں گی۔ قومی ائیرلائن کی سیالکوٹ سے بحرین کے لئےہفتہ وار پرواز 20 جنوری سے جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے نئی دو طرفہ ہفتہ وار پرواز کا21 جنوری سے آغاز ہو گا۔فضائی آپریشن میں اضافی پروازیں سیالکوٹ سے جدہ کے لیے 20 جنوری سے چلائی جا ئیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ   یہ   پروازیں دوبارہ سے بحال کردہ اور ملک کے نئے شہروں سے بین الاقوامی پروازوں پر مشتمل ہیں۔  پی آئی اے اپنے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر بیرون ملک اور ملک کے اندر آسان رسائی سمیت روابط کو جوڑنے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی ۔

Watch Live Public News