ویب ڈیسک: حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی ورسٹائل اداکارہ نیلم منیر کی شادی ہونے کی دیر تھی کہ انکے دولہا کی مقبولیت میں دیکھتے ہی دیکھتے ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
20 مارچ 1992 کو مردان میں پیدا ہونے والی 32 سالہ اداکارہ نیلم منیر نے اپنے کیرئیر میں کئی معاون اور مرکزی کردار ادا کیے، ان کے ڈراموں میں دل موم کا دیا، ’خمار’،'قید تنہائی' ، 'اشک' اور ’احرامِ جنون’ جیسے نام شامل ہیں۔جبکہ ان دنوں نیلم منیر اداکار عمران عباس کیساتھ ڈراما سیریل ’محشر‘ میں اداکاری سے خوب داد وصول کرتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نیلم منیرآج سے چند روز قبل لوگوں کی نظروں میں سنگل تھیں کیونکہ وہ زیر گردش شادی کی خبروں کی مسلسل ترید کرتی نظرآرہی تھیں،لیکن پھر اچانک سوشل میڈیا صارفین اس وقت ششدہ نظر آئے جب نیلم منیر کو مایوں کے جوڑے میں دیکھنے کے بعد انکا نکاح اور بارات لُک وائرل ہوئی۔
پاکستانی معروف یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ نیلم منیر نے جس عربی شخص کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے اسکا اسم گرامی محمد راشد ہے جن سے اداکارہ کی محبت کی شادی ہے، محمد راشد کوئی امیر ترین برنس مین نہیں بلکہ پیشہ ورانہ طور پر وہ دبئی کی سی آئی ڈی پولیس کے ایک ڈیپارٹمنٹ میں شرطہ ہیں۔
محمد راشد کی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کی جائے تو نیلم منیر سے شادی سے قبل وہ اتنے خاصے مقبول نہیں تھے اور انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آخری پوسٹ گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں شیئر کی گئی جب انکے پاس پرائیویٹ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد صرف اور صرف 4 ہزار تھی۔
لیکن نیلم منیر سے شادی کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف انہوں نے اپنا اکاؤنٹ پبلک کردیا بلکہ فالوورز کی تعداد میں بھی دگنا اضافہ ہوگیا،محمد راشد کو اب تقریباً 15ہزار 300 سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں جبکہ انہوں نے نیلم کیساتھ اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کرکے ڈھیروں محبتیں بھی اپنے نام کرلیں۔
