ویب ڈیسک: آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی قسم کے امن فوجی مشن میں حصہ نہیں لے گا، بشمول غزہ کے لیے بین الاقوامی امن فورس۔
آذری ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر علی یف نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ غزہ میں امن فورس کی کارروائی کے حوالے سے 20 سے زائد سوالات پر رابطہ کیا گیا تھا، مگر آذربائیجان کسی بھی فوجی شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان اپنے ملک سے باہر کسی فوجی کارروائی میں شریک ہونے پر غور نہیں کر رہا۔