یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی
کیپشن: یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی

ویب ڈیسک: یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یو بی ایل نے او جی ڈی سی ایل کو مارکیٹ کیپ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 4.6 ارب ڈالر ہو گئی۔

یو بی ایل کی روپے کی مد میں مارکیٹ کیپ 1282 ارب روپے ہو گئی۔ 2023ء میں یو بی ایل 128 ارب روپے مارکیٹ کیپ کے ساتھ 13ویں نمبر پر تھا۔ یو بی ایل نے محض 3 سالوں میں 13ویں پوزیشن سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 4.5 ڈالر یا 1264 ارب روپے ہے۔ ماڑی انرجیز تیسرے، فوجی فرٹیلائزرز چوتھے اور میزان بینک پانچویں نمبر پر ہیں۔

ماڑی انرجیز، فوجی فرٹیلائزرز اور میزان بینک کی مارکیٹ کیپ بالترتیب 878، 863 اور 862 ارب روپے ہے۔

Watch Live Public News