حکومت نے نومبر 2025 میں کتنا قرض لیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت نے نومبر 2025 میں کتنا قرض لیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب قرض لیا۔

وفاقی حکومت کے نومبر 2025 کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب روپے قرض لیا جس کے بعد حکومتی قرض 77543 ارب روپے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے نومبر میں مقامی سطح سے 653 ارب روپے قرض لیا جب کہ نومبر میں بیرونی قرضوں کی مد میں 79 ارب روپے ادا کیے گئے۔

علاوہ ازیں رواں مالی سال 5 مہینوں میں حکومت کا قرض 345 ارب روپے کم ہوا ہے۔

مرکزی بینگ کا کہنا ہے کہ جولائی سے نومبر تک حکومت کا بیرونی قرض 492 ارب روپے کم ہوا ہے جب کہ مقامی قرض 147 ارب روپے بڑھا۔

Watch Live Public News