ویب ڈیسک:کاروباری ہفتےکے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280.10 روپے سے کم ہوکر 280.07 روپے پر بند ہوا۔
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ہفتے بھی پاکستانی روپے نے سال 2026 کا آغاز مثبت انداز میں کیا تھا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 6 پیسے یا 0.02 فیصد کی بہتری پر بند ہوا۔
عالمی سطح پر نئے سال کے پہلے مکمل کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر مضبوط رہا اور یورو کے مقابلے میں ساڑھے 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں دو ہفتوں کی بلند سطح تک پہنچ گیا تھا۔