آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے کمر کس لی

آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے کمر کس لی

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے گورننس اصلاحات کے بعد انسداد بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی۔15 رکنی کمیٹی میں خزانہ، داخلہ، آئی ٹی، قانون و انصاف کے وفاقی سیکریٹری شامل ہیں ۔ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی نیب، ممبر ایف بی آر ، ڈی جی اے این ایف بھی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔

چئیرمین ایس ای سی پی، چئیرمین سی سی پی، ڈی جی وفاقی جوڈیشل اکیڈمی اور چئیرمین ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی شامل ہیں ۔

قومی انسداد منی لانڈرنگ اتھارٹی خصوصی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے طور پر کام کرے گی، ڈی جی اتھارٹی سیکریٹری ہوں گے۔کمیٹی انسداد بدعنوانی اور منی لانڈرنگ پر اقدامات کی سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں اعلی سطح اجلاس کے دوران  کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کی، جلد نوٹیفیکیشن جاری ہو گا۔

Watch Live Public News