وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اگلے چھ ماہ تک کوئی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ 

وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اگلے چھ ماہ تک کوئی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک)حکومت گیس کے شعبے میں گردشی قرض میں اضافی روکنے میں کامیاب ہوگئی۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کا اضافہ رک گیا ہے، نیا قرض پیدا نہیں ہو رہا،قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ ہو گیا ہے،اصلاحات کے باعث تمام صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے،ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی جاری ہے،کوئی بھی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں ہے، بجلی گھر آئی جی سیپ ڈیمانڈ سے زائد گیس لے رہے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس این جی پی ایل میں یو ایف جی نقصانات 9 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد ہو گئے،ایس ایس جی سی میں یو ایف جی نقصانات 17 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد ہو گئے، گیس نیٹ ورک پر آئی او ٹی مانیٹرنگ سسٹم فعال، پریشر ڈراپ پر سوئی کمپنی فوری الرٹ ہو رہی۔

 سوئی کمپنی کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقات صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بڑھا دیے گئے۔

Watch Live Public News