وزیر اعظم کا احتساب ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر

وزیر اعظم کا احتساب ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے احتساب ریفرنس میں محمد نوازشریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ محمد نوازشریف کو انصاف ملا ہے ، احتساب عدالت کا فیصلہ گواہی دے رہا ہے کہ نوازشریف کو سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کے لئے جان بوجھ کر جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ نوازشریف لاہور ہائی کورٹ اورحکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے، عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ نوازشریف ملک میں ہوتے تو تفتیش کا حصہ بنتے ، یہ ثبوت ہے کہ جان بوجھ کر اُس وقت کی انتقامی حکومت نے نوازشریف کو مفرور قرار دلوایا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کے لئے نیب نیازی گٹھ جوڑکے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا ،قائد محمد نوازشریف کو مبارک دیتا ہوں کہ اللہ تعالی نے جھوٹ پر مبنی ایک اور مقدمے میں انہیں سرخرو کیا ، امید ہے کہ محمد نوازشریف کے ساتھ سیاسی مقاصد کی خاطر جو ظلم اور زیادتی کی گئی ِ، اس میں انہیں مکمل انصاف ملے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔