لاہور؛ کار سوار نے گاڑی پولیس اہلکار پر چڑھا دی

لاہور؛ کار سوار نے گاڑی پولیس اہلکار پر چڑھا دی

ویب ڈیسک: لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑتے ہوئے پولیس اہلکار صدیق کو زخمی کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا زخمی اہلکار کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دے دیا، پولیس  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور ملزم ظفر عباس کو گرفتار کرلیا، ملزم کو تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا گیا۔ 

 ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈرائیور نے ناکہ توڑتے کی کوشش میں گاڑی پولیس پر چڑھا دی، پولیس اہلکار نے بہادری سے ناکہ توڑتے شخص کو روکا۔ 

محرم الحرام کے پیش نظر داخلی راستوں پر چیکنگ یقئنی بنائی جا رہی ہے، لاہور پولیس شہر بھر میں سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل کر رہی ہے۔ 

Watch Live Public News