کراچی میں عمارت گرنے کا معاملہ، حکومت کی جانب سے کوئی گھر نہیں دیا گیا

کراچی میں عمارت گرنے کا معاملہ، حکومت کی جانب سے کوئی گھر نہیں دیا گیا

ویب ڈیسک: کراچی  میں لیاری بغدادی کے علاقے میں عمارت گرنے کا معاملہ، ہندو کمیونٹی سے شری رامنات مہاراج  کی میڈیا سے گفتگو، کہا متاثرین کو حکومت کی جانب سے کوئی گھر نہیں دیا گیا۔

پنڈت رامنات مہاراج کا کہنا تھا کہ لیاری میں بڑا سانحہ ہوا ہے،اپنے رشتہ داروں میں رہ رہے ہیں، یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں رہ رہے ہیں، 27 میں سے 20 ہندو کمیونٹی سے ہیں۔

 متاثرین کو حکومت کی جانب سے کوئی گھر نہیں دیا گیا، یہاں لوگوں نے بتایا کہ نوٹس بلڈنگ پر لگائے نہیں گئے، نوٹس پر کسی کے دستخط نہیں تھے۔

یہاں پر کسی نے تعاون نہیں کیا، حکومت سندھ، وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ ان چیزوں کو دیکھیں، تمام جانیں پاکستانی تھیں، ایدھی صاحب سمیت تمام لوگ مدد کرتے ہیں، حکومت مدد کرے تو مشکور ہوں گے۔ 

Watch Live Public News