(ویب ڈیسک ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں گروپ کیپٹن پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ قتل اور دہشت گردی دفعات کے تحت کمانڈنگ آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گروپ کیپٹن اپنی گاڑی پر نور خان ائیر بیس کے لیے گھر سے روانہ ہوئے تھے، ایف ایٹ کے قریب نوجوان لڑکا لڑکی کو زدکوب کر رہا تھا،گروپ کیپٹن نے اپنا تعارف کرایا اور غیر قانونی فعل سے باز رہنے کا کہا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوا اور اگلے یوٹرن سے واپس گروپ کیپٹن کی گاڑی کے پاس آیا، ملزم نے گروپ کیپٹن عاصم طارق پر فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہو گئے۔محمد کامران اور وسیم عباس نے ملزم کو گروپ کیپٹن پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا،ملزم نے شاہراہ عام پر آفیسر کو قتل کر کے خوف وہراس اور دہشت گردی پھیلا کر جرم کا ارتکاب کیا۔