کوئوں نے اٹلی کے شہریوں پر دھاوا بول دیا ٗ متعدد زخمی

کوئوں نے اٹلی کے شہریوں پر دھاوا بول دیا ٗ متعدد زخمی
روم ( ویب ڈیسک ) اٹلی کے شہر روم میں ان دنوں ایک ایسی آسمانی آفت نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جن کا پرتشدد رویہ بہت کم دیکھنے میں آتا ہے ٗ روم کے شہری گھر سے نکلتے ہیں اور انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کب آسمان سے ایک کوا آئے اور ان کے سر پر شدید حملہ کر دے گا اور اس طرح کے متعدد حملوں میں کئی شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق روم کے شہری ایک طرف کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف جب وہ گھروں سے نکلتے ہیں تو کوے ان کے سروں کو نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں ٗ روم کے شہری ان حملوں سے خود کو بچانے کیلئے کبھی سر پر جیکٹ رکھ لیتے ہیں اور کبھی کوئی اور چیز ۔ اکثر رومی باشندوں نے اپنے ہاتھ میں لکڑی کی چھڑی رکھنا شروع کردی ہے مگر ان سب انتظامات کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔https://twitter.com/TGEUR24/status/1399267092159995914سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان دو کوئوں نے ایک خاتون کے سر پرحملہ کیا ٗ ان کے بالے نوچے ٗایک کوے نے ان کے کپڑے تک پھاڑ دئیے اور وہ خاتون بڑی مشکل میں اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا پیزے کا ڈبہ مار کر ان کوئوں سے بچنے میں کامیاب ہوئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کوے حملہ صرف اپنے کنبے کی حفاظت کیلئے کرتے ہیں ٗ مگر روم میں معاملہ اس سے مختلف ہے ٗ ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ روم میں کوڑے اور چوہوں کی کثرت کی وجہ سے کوے زیادہ تعداد میں یہاں پر آگئے ہیں۔

Watch Live Public News