(ویب ڈیسک ) پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔
پاکستان اور چین کے درمیان سولر پینلز کی تیاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مزید برآں وائے ٹو او ٹریکٹرز تیار کرنے کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
پاکستان کی حبیب رفیق لمیٹیڈ اور بئیجنگ گلوبل ہائیڈروجن انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹرکچرل اکنامکس ، پیکنگ یونیورسٹی کے درمیان سی پیک کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔