(ویب ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13 لاکھ مقرر کردی گئی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے تھی۔
یاد رہے کہ حکومت نے اس سے قبل ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ میں بھی 5 لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔
