سوشل میڈیا ایپ "ایکس" بندش کیس: چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

سوشل میڈیا ایپ
کیپشن: Social media app "X" shutdown case: Contempt of court notice issued to Chairman PTA

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جس میں چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی معقول جواز عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے خود کو بے نقاب کررہے ہیں۔

عدالت نے ایکس کی بحالی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔ عدالت نے احکامات وفاقی حکومت ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو ارسال کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل وزارت داخلہ  اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا ہے۔

سماعت میں درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالمعیز جعفری نے مؤقف اپنایا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایکس کی سروس بحال نہیں کی گئی ہے۔

Watch Live Public News