کیاعمران خان کے فیئر ٹرائل کیلئےمزید 50 سال انتظار کرنا ہوگا؟پی ٹی آئی

کیاعمران خان کے فیئر ٹرائل کیلئےمزید 50 سال انتظار کرنا ہوگا؟پی ٹی آئی
کیپشن: کیاعمران خان کے فیئر ٹرائل کیلئےمزید 50 سال انتظار کرنا ہوگا؟پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق عدالتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میں اس حقیقت تک پہنچتے پہنچتے کہ انہیں فیئر ٹرائل نہیں ملا سپریم کورٹ کو 50 سال لگ گئے،اپنے محبوب اور معتبر ترین قائد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فیئر ٹرائل کے بنیادی دستوری حق کی دستیابی کیلئے کیا اب قوم کو مزید 50 سال انتظار کرنا ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے  کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میں عدالتی رائے صرف اسی صورت میں معنی خیز ہو سکتی ہے کہ عدالتِ عظمیٰ آج لاقانونیت کی راہ روکنے کیلئے پوری قوت سے بروئے کار آئے،فراہمی انصاف کا آفاقی اصول ہے کہ ”انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے“۔

 ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت تحریک انصاف کے اسیر قائدین اور ہزاروں بے گناہ کارکنان کو قیدِ ناحق سے فوراً رہا کیا جائے اور فیئرٹرائلز کے ذریعے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کے فیصلے کئے جائیں۔

Watch Live Public News