یوم پاکستان: شکرپٹریاں گراؤنڈ میں افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع

یوم پاکستان: شکرپٹریاں گراؤنڈ میں افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع

(ویب ڈیسک ) یوم پاکستان کے موقع پر   شکرپٹریاں گراؤنڈ میں افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔

یوم پاکستان پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے بھی حصہ لیں گے،اس کے علاوہ   یوم پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی دکھائی دے گی۔

پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے جدید ترین جنگی ہتھیار بھی سلامی پیش کرتے دکھائی دیں گے، پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین جے ٹین سی، جے ایف سیونٹین تھنڈرز اور ایف سکسٹینز فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔

Watch Live Public News