لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دیدیا

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دیدیا

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ سے بڑا استعفیٰ آگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفیٰ دے دیا۔ 

اپنے بیان میں جسٹس چودھری عبدالعزیز نے لکھا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سر انجام نہیں دے سکتا۔

انہوں نے استعفے میں کہا کہ میں نے 2016 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور تب سے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ اس دوران میں نے تقریباً 40 ہزار کیسز کے فیصلے کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News